یوریشیا کار اور بائیک ریلی 10 ممالک کے سفر کے بعد پاکستان پہنچ گئی

image
یوریشیا کار اور بائیک ریلی پیر کو 10 ممالک سے گزرتے ہوئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ریلی کے شرکاء پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے کے بعد انڈیا روانہ ہوں گے۔

10 گاڑیوں اور سات ہیوی بائیکس پر سفر کرنے والے 35 سیاح اس ریلی کا حصہ ہیں جنہوں نے یکم مئی کو فرانس کے دار الحکومت پیرس اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

10 گاڑیوں اور سات ہیوی بائیکس پر سفر کرنے والے 35 سیاح اس ریلی کا حصہ ہیں

فرانس، اٹلی، کروشیا، بوسنیا، مونٹی نیگرو، البانیہ ، مقدونیہ، بلغاریہ، ترکی اور ایران گزرتے ہوئے پیر کو ریلی کے شرکا بلوچستان کے علاقے تفتان سرحد سے پاکستان میں داخل ہوئے۔

ریلی کے شرکا کا پاکستانی شہریوں نے استقبال کیا اور امید ظاہر کی کہ ریلی کا بقیہ سفر خوشگوار اور مہم جوئی سے بھر پور ہوگا۔

ریلی کے شرکا چاغی اور نوشکی کے صحرائی اور پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے رات گئے وادی کوئٹہ پہنچ گئے۔

ریلی کے شرکا چاغی اور نوشکی کے صحرائی اور پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے رات گئے وادی کوئٹہ پہنچ گئے۔

غیر ملکی سیاح دس روز پاکستان میں گزاریں گے یہاں وہ برف پوش پہاڑوں اور سرسبز و شاداب وادیوں سمیت پاکستان کے دلکش مناظر اور متنوع ثقافتوں کو دیکھنے کے لیے شمالی علاقہ جات کا سفر بھی کریں گے۔

اگلے مرحلے میں ریلی واہگہ کے راستے انڈیا میں داخل ہوگی اس کے بعد میانماراور تھائی لینڈ پہنچے گی۔

 مجموعی طور پر 16 ممالک کا سفر کرتے ہوئے ریلی چار جولائی کو ملائیشیا کے شہر کوالامپور پہنچ کر اپنے سفر کا اختتام کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.