چلتی بس میں ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑ گیا۔۔ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

image

موت کا کوئی وقت مقرر نہیں۔ یہ وہ جملہ ہے جو ہم ہمیشہ سنتے ہیں لیکن کبھی کبھی یہ حقیقت بن کر کچھ اس طرح سامنے آتا ہے کہ انسان خوفزدہ رہ جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ بھارت کی ریاست کرناٹکا کے ڈرائیور مروگپا اتھانی کے ساتھ ہوا جو بس چلاتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیٹرول پمپ میں اچانک ایک بس سامنے سے آتی اندر گھس جاتی ہے۔ وہاں موجود لوگ بس والے پر غصہ کرتے ہیں لیکن بعد میں پتا چلتا ہے کہ ڈرائیور کا انتقال ہوچکا ہے جس کے بعد لوگ افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرول پمپ میں بس کے اچانک ٹکرانے سے خوفناک دھماکہ بھی ہوسکتا تھا البتہ اس واقعے میں ڈرائیور کی موت کے علاوہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جس کی وجہ یہ تھی کہ کنڈیکٹر نے صورتحال بھانپ کو بس کا بریک دبا دیا تھا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts