گوگل نے آئی ریکارڈر، اسکرین ریکارڈر نامی ایپ پر پابندی لگادی

image

گوگل کی جانب سے پلے اسٹور پر موجود مشہور ایپ، آئی ریکارڈر، اسکرین ریکارڈر نامی ایپ پر مکمل پابندی لگاتے ہوئے اسے فوراً ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سیدتی نامی سعودی عرب میگیزین کے مطابق گوگل نے 50 ہزار سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی جانی والی ایپ کو صارفین کیلئے خطرناک ظاہر کردیا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ایپ استعمال کرنے سے بڑی تعداد میں صارفین متاثر ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اُنہیں اس ایپ کے بارے میں کچھ مشکوک چیزیں ملی ہیں جو صارفین کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔ اِس ایپ سے صارفین کا تمام ریکارڈ مرتب ہوتا رہتا ہے۔ اس طرح ہیکرز فائدہ اٹھاتے ہیں اور صارف کے ڈیٹا اور پاسورڈز ہیک کرلیے جاتے ہیں۔

اس حوالے سے امریکی خبر رساں ادارے ‘ٹیک کرنچ’ نے بتایا ہے کہ اس ایپلی کیشن کی موجودگی سے فون تک متھ ریٹ اور میلویئر تک رسائی آسان ہوجاتی ہے۔ یہ سافٹ ویئر ایک جاسوس قسم کا سافٹ ویئر ہے جو خودبخود صارف کے فون میں ڈاؤن لوڈ ہوجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جب 2021 میں پہلی بار اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر اپ لوڈ کیا گیا تو یہ کلیئر تھی، بعد میں اس میں میلویئر شامل کر دیا گیا۔ اس میلویئر کا خطرہ ان صارفین کو ہوسکتا ہے جو آئی ریکارڈر ایپ کا ورژن 1.3.8 استعمال کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.