وسیم اکرم نے بابر اعظم کو پاکستان کا برائن لارا قرار دے دیا

image

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے قومی کپتان بابر اعظم کو پاکستان کا برائن لارا قرار دے دیا۔ 

پری ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بابر اعظم کی مقبولیت کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے پاکستان میں ایسے ہی چاہنے والے ہیں جیسے برائن لارا نے شائقین کو ویسٹ انڈیز کے اسٹیڈیمز کی طرف راغب کیا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم فیب فائیو کا حصہ بن چکے ہیں اور ان میں سب سے کم عمر ہونے کے باوجود وہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو بابر اعظم نے 60 کی اوسط کے ساتھ 1500 سے زائد رنز بنائے ہیں۔ فیب فور میں ایسے بلے باز موجود ہیں جن کی اوسط 50 سے زائد ہے اور وہ کافی عرصے سے ریڈ بال کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

خیال رہے کہ بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ پہلے نمبر پر آسٹریلوی کرکٹر مارنس لبوشین، دوسرے پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور تیسرے پر آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو سمتھ شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.