کیا مصنوعی ذہانت کے استعمال پر پابندی لگا دی جائے گی ؟

image

پیرس: مصنوعی ذہانت کے استعمال کو انسانی زندگی کے لیے خطرہ قرار دے دیا گیا ہے اور یورپی ممالک نے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے متعلق نئے قوانین بنا دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت کے آتے ہی ٹیکنالوجی کو خطرہ لاحق ہو گیا اور یورپی ممالک میں مصنوعی ذہانت کو محدود کرنے یا پابندی لگانے کی بازگشت شروع ہو گئی۔

یورپی پارلیمنٹ میں مصنوعی ذہانت سے متعلق قوانین کی جانچ کے لیے ووٹنگ کی گئی جس میں بائیو میٹرک میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر پابندی اور چیٹ جی پی ٹی سسٹمز میں تبدیلیوں پر اتفاق کیا گیا۔

سرکاری حکام کے مطابق قوانین میں ترامیم کا مقصد شہریوں کو مصنوعی ذہانت سے ٹیکنالوجی کو پیدا ہونے والے خطرات سے بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

مصنوعی ذہانت کے مسودہ کے قانون بننے سے پہلے یورپی یونین کے ممالک کی رائے لی جائے گی اور بائیو میٹرک میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر پابندی سے یورپی یونین کے ممالک میں اختلافات بھی سامنے آسکتے ہیں۔

یورپی یونین کے قانون سازوں نے پارلیمانی ووٹ کو تاریخی قرار دیا ہے جبکہ مسودہ قانون کو قانون سازی کے عمل کے اگلے مرحلے میں بھیج دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.