پنجاب یونیورسٹی نے ملک کے 3 بار وزیر اعظم رہنے والے میاں محمد نواز شریف کی بے اے کی سند کی ڈبلیکیٹ جاری کردی ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے 1968 میں بیچلرز ان آرٹس میں ڈگری مکمل حاصل کی تھی اور بی اے کے امتحانات میں 340 نمبرز حاصل کیے تھے۔
واضح رہے کہ چند روز پہلے نواز شریف کی بی اے کی ڈگری کھو جانے کی خبریں بھی گردش کررہی تھیں اس وجہ سے مسلم لیگ کے قائد نے دوبارہ ڈگری حاصل کرنے کے لئے یونیورسٹی آف پنجاب میں درخواست دی تھی اور اس کے لئے دوبارہ فیس بھی بھری تھی۔