ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان اور نو سری لنکا میں کھیلے جائیں گے

image

ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ رواں سال ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

جمعرات کو ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ میں انڈیا، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پچاس اوورز کے فارمیٹ میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ اس بار ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا جس کے تحت چار میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جبکہ نو میچز کی میزبانی سری لنکا کرے گا۔

ٹورنمانٹ میں ٹیمیں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور دو گروپوں میں سے دو، دو ٹیمیں اگلے سُپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکیں گی۔

سپر فور مرحلے میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی دو ٹیمیں ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے تاریخوں کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اس ٹورنامنٹ کا میزبان ہے جبکہ سری لنکا ’نیوٹرل وینیو‘ ہے۔

نجم سیٹھی کا ایک بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’ہمارے پُرجوش پرستاروں کو 15 سال بعد پاکستان اور انڈیا کی ٹیموں کو پاکستان میں ایکشن میں دیکھنے میں خوشی ہوتی لیکن ہم انڈین کرکٹ بورڈ کی پوزیشن بھی سمجھتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’پی سی بی کی طرح انڈین کرکٹ بورڈ کو بھی سرحد پار کرنے سے پہلے حکومت کی اجازت اور کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.