اسلام میں بلیوں کو ان کی صفائی ستھرائی کے لیے سراہا جاتا ہے۔ انہیں رسمی طور پر صاف ستھرا سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں گھروں اور یہاں تک کہ مساجد میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔ صحیح روایات کے مطابق نماز کے لیے اس پانی سے وضو کیا جا سکتا ہے جس پانی کو بلی پی کر جھوٹا کر چکی ہو۔
کچھ عرصہ قبل ایک امام صاحب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں انکے کاندھے پر بلی چڑھی ہوئی تھی۔ اب دوبارہ ایسی ہی ایک ویڈیو دیکھنے میں آئی ہے، آئیے آپ کو پہلے وہ دکھاتے ہیں
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان مسجد میں نماز کی امامت کر رہا ہے، اور اسی دوران ایک بلی اس طرف آتی ہے اور سارا وقت نوجوان کے اردگرد گھومتی رہتی ہے۔ کبھی اسکے پیروں میں تو کبھی اسکی کمر پر چڑھ جاتی ہے۔ لیکن نوجوان پورے انہماک کے ساتھ نماز جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس دوران نوجوان نے نہ تو بلی کو دور ہٹانے کی کوشش کی نہ ہی خود پیچھے ہٹنے کی، بلکہ سلام پھیرنے کے بعد وہ اسے پیار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ نوجوان اور اس بلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سب کی نظروں میں آگئی اور ہر کوئی اسے پسند کر رہا ہے۔