چین کے شمال مغربی شہر یِِن چوان میں ایک ریستوران میں دھماکے سے کم سے کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو چین کی سرکاری خبر ایجنسی ژنہوا نے رپورٹ کیا ہے کہ لیکوفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے اخراج کی وجہ سے ریستوران میں بدھ کی شامل دھماکہ ہوا۔ یہ دھماکہ ایک بار بی کیو کے ریستوران میں ہوا۔ دھماکے میں سات افراد زخمی ہوئے۔ یہ ریستوران شہر کے ایک مصروف علاقے میں واقع ہے۔