لیجنڈ اداکار شکیل آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک

image

کراچی: فلم اور ٹیلی ویژن کے لیجنڈ اداکار شکیل کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

مرحوم اداکار شکیل کو شہر قائد کے علاقے ڈیفنس کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ قبل ازیں سلطان مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں عزیز واقارب کے علاوہ گورنر سندھ ، بہروز سبز واری، خالد انعم، فیصل قریشی اور شوبز کی دیگر شخصیات کے علاوہ عزیز و اقارب اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اداکار شکیل گزشتہ روز 85 سال کی عمر میں کراچی کے سی ایم ایچ اسپتال میں انتقال کر گئے تھے جہاں وہ گزشتہ چند روز سے زیر علاج تھے۔

فنی دنیا میں شکیل کے نام سے معروف یوسف کمال 29 مئی 1938 کو بھوپال میں پیدا ہوئے تھے جب کہ ان کا آبائی علاقہ لکھنؤ تھا۔

پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکولائی گوئیا انتقال کر گئے

مرحوم اداکار شکیل نے تھیٹر، ریڈیو، فلم اور ٹیلی ویژن میں اپنے فن کے جوہر دکھائے اور جو پذیرائی انہیں چھوٹے اسکرین پہ ملی وہ بلاشبہ بہت کم فنکاروں کو نصیب ہوئی۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts