سعودی عرب کے شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ اتوار 2 جولائی کو مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی۔
شہزادہ طلال بن منصور 1 جنوری 1950 کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ معروف سرمایہ کار اور سعودی الاتحاد کلب کے سابق سربراہ تھے۔
شہزادہ طلال بن منصور کا بچپن طائف شہر میں گزرا۔ سعودی عرب کے سابق وزیر دفاع شہزادہ منصور بن عبدالعزیز ان کے والد تھے۔
شہزادہ طلال نے ابتدائی تعلیم جدہ میں حاصل کی جبکہ امریکہ کے بزنس مینجمنٹ کالج سے ڈپلومہ کیا تھا۔
شہزادہ
طلال سعودی عرب کے شہزادے سلمان کے سوتیلے بھائی تھے دونوں کو ایک ساتھ کئی اہم فیصلے کرتے ہوئے دیکھا گیا، یہ کسی بھی سوتیلے بھائی کے لیے اہم اہم مثال کے طور پر بھی ثابت ہوئے کیونکہ دونوں نے بھائی چارے کی ایسی مثالیں قائم کیں کہ سعودی عرب میں ہر آنکھ ان کی موت پر اشکبار ہے۔ مرحوم شہزادے طلال نے اپنے ورثاء کے لیے 22 بلین سے زائد کی جائیداد چھوڑی ہے اس کے علاوہ شاہی زمین کا کچھ حصہ بھی ان کے ہی نام تھا۔