ایک سال کے دورا ن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتارچڑھائو

image

ایک سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہردوہفتےبعد اتارچڑھائوآتارہا،جولائی 2022سے لیکراب تک فی لیٹر پیٹرول 13 روپے 26 پیسے مہنگا  جبکہ ڈیزل 16 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا ہوا۔

یکم جولائی 2022 کوفی لیٹر پیٹرول کی قیمت 248 روپے74 پیسے تھی جبکہ یکم جولائی 2023 کو پیٹرول کی  قیمت 262 روپے پرآگئی ہے،اس کے علاوہ یکم جولائی 2022 کو فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے تھی اور اب ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 260 روپے 50 پیسے مقررہے۔

گزشتہ روز حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے اضافہ کیا تھا جبکہ  پیٹرول کی قیمت اگلے پندرہ روزکیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

 


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.