حالیہ بجٹ اقدامات سے مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ

image
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔

مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ پالیسی کمیٹی کے مطابق مئی 2025 میں افراط زر توقعات کے مطابق 3.5 فیصد رہی جبکہ مہنگائی میں معمولی کمی ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق اقتصادی نمو بتدریج بڑھ رہی ہے اور پیشگوئی ہےکہ یہ اگلے سال مزید بڑھے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ تجارتی خسارے میں مستقل اضافہ ہوتاجارہا ہے اور مالی رقوم کی آمد کمزور ہے تاہم آئندہ مالی سال کے بجٹ کے چند مجوزہ اقدامات درآمدات بڑھا کر اس تجارتی خسارے میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسی تناظر میں مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آج کے فیصلے کو میکرو اکنامک استحکام اور قیمتوں کے استحکام کو پائیدار رکھنے کے لیے موزوں قرار دیا۔

مزید برآں زری پالیسی کمیٹی کے ابتدائی تخمینے ظاہر کرتے ہیں کہ حالیہ بجٹ کے اقدامات کا مہنگائی کے منظر نامے پر محدود اثر پڑے گا تاہم مہنگائی میں کچھ قلیل مدتی اتار چڑھاؤ کی توقع ہے، اس کے بعد یہ بتدریج بڑھ کر 5 تا 7 فیصد کے ہدف کی حد کے اندر مستحکم ہوجائے گی۔ البتہ یہ منظر نامہ علاقائی و جغرافیائی تنازعات کی وجہ سے عالمی رسدی زنجیر میں آنے والے ممکنہ تعطل، تیل و دیگر اجناس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، اور ملک میں توانائی کی قیمتوں میں ردوبدل کے وقت اور اس کے حجم جیسے خطرات سے مشروط ہے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.