ڈالر کی قیمت 240 تک گرنے کی پیش گوئی

image

معاشی ماہر ملک بوستان نے کہا ہے کہ سٹے بازوں کی امیدوں پر پانی گیا ہے۔ جہنوں نے اس امید پر ڈالر روک کر رکھے  تھے کہ قیمت 5 سو روپے تک جائے گی ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت 270 سے نیچے جائے گی جبکہ بلوم برگ بھی کہہ رہا ہے کہ یہ قیمت 240 تک نیچے گر سکتی ہے ۔

ملک بوستان کا مزید کہنا تھاکہ سی پیک پر چینی حکومت مطمئن ہے۔

قبل ازیں چیئرمین پاکستان فاریکس ایکس چینج ملک بوستان نے دعوی کیا تھا کہ آئندہ کچھ دنوں میں ڈالر کی قیمت 245روپے تک آسکتی ہے ۔

ملک بوستان نے پاکستانی عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے معاہدے کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گی، آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت  245 روپے پر آسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہو گی۔

خیال رہے رہے آج بروز بدھ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مین ایک روپے 97 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 277 روپے 41 پیسے پر بند ہوا ہےجبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.