شہریوں پر پانی اڑانے کا واقعہ، وہاب ریاض نے معافی مانگ لی

image

وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل اور قومی کرکٹر وہاب ریاض نے گزشتہ روز گاڑی چلاتے ہوئے شہریوں پر پانی اڑائے جانے کے عمل پر عوام سے معافی مانگ لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق اظہار خیال کیا۔ اںہوں نے لکھا کہ کل جو کچھ ہوا اس پر مجھے افسوس ہے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ‘سکے کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم ہمیشہ صرف غلط رخ کو ہی دیکھتے ہیں۔ کل جو ہوا وہ مکمل طور پر غیر ارادی تھا جسے غلط طریقے سے سمجھا گیا۔’

قومی کرکٹر نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ‘ ہمیشہ مثبت سوچ پھیلانے کی کوشش کریں اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے اپنے اس خوبصورت ملک کو بدنام نہ کریں۔’

There are always two sides of the coin, but unfortunately we always see the wrong one only. I’m sorry for what happened yesterday, it was purely unintentional and was misperceived in a very wrong way. Let’s try to spread positivity always and not malign this beautiful country of…

— Wahab Riaz (@WahabViki)

خیال رہے کہ گزشتہ روز وہاب ریاض کی لاہور کی سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں انکی گاڑی سے سڑک پر موجود موٹر سائیکل سواروں پر پانی اڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وہاب ریاض کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.