النصر فٹبال کلب نے پرتگالی کوچ کی خدمات حاصل کر لیں

image
سعودی فٹبال کلب النصر نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے  سابق پرتگالی فٹبالر لوئس کاسترو کی بطور کوچ خدمات بھی حاصل کر لی ہیں۔ 

سعودی کلب نے پرتگال میں نئے سیزن کے آغاز سے قبل منعقدہ تربیتی کیمپ میں اس کی تصدیق کی ہے۔ النصر کلب نے کتنے عرصے کے لیے کاسترو کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اس بارے میں نہیں بتایا گیا۔ 

لوئس کاسترو سے قبل سعودی پرو لیگ میں الہلال کلب میں جارج جیسس اور سٹیون جراڈ نے الاتفاق کلب میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 

61 سالہ پرتگالی فٹبالر اس سے قبل یوکرین کے کلب شاختر ڈونیسک اور برازیل کے فٹبال کلب بوٹافوگو کے ساتھ کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ 

گذشتہ ماہ سعودی پرولیگ میں النصر کلب دوسرے نمبر پر رہی تھی۔ اب لوئس کاسترو  آئندہ ماہ منعقد ہونے والی ایشین چیمپیئن لیگ کے کوالیفائنگ مرحلے میں النصر کی قیادت کریں گے۔ 

اس سے قبل النصر کو فرانسیسی کوچ روڈی گاشیا کی خدمات حاصل کی تھی جبکہ کروشیا سے تعلق رکھنے والے کوچ ڈنکو جیلیسس نے بھی عبوری طور پر کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔ 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.