ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر اور دیگر کرنسی کی قیمت گر گئی

image

ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 8 روپے کی کمی ہوئی ہے، ڈالر کی قیمت کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 8 روپے 9 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 8 روپے سستا ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 285.99 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپےپرآ گئی جبکہ حکومت کے انفلوز کی مد میں 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ،اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا جس کے بعد ذخائر 4 ارب 46 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

کاروباری ہفتےکےدوران انٹر بینک میں ڈالر 275 روپے 44 پیسے کی کم سطح تک ٹریڈ ہواتھا۔

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سمیت دیگر کرنسی کی قیمت بھی کم ہوئی، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 7 روپے سستا ہوکر 306 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 11 روپے  کی کمی سے 357 روپے تک گرگیا۔

اس کے علاوہ امارتی درہم 2 روپے سستا ہونے کے بعد 77 روپے  اور سعودی ریال 1.70 روپے سستا ہوکر 73.70 روپے کا ہو گیا۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.