کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
قیمت میں 60 پیسے کے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں100انڈیکس میں 67 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، انڈیکس 44ہزار275 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔