بابر اعظم اور امام الحق سری لنکا میں بچے سنبھالنے میں مصروف

image

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بلے باز امام الحق سری لنکا دورے پر بچے سنبھالنے میں مصروف نظر آئے، اس موقع پر ساتھی کھلاڑی مزاحیہ جملے کہے بغیر نہ رہ سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اکاونٹ سے قومی ٹیم کے کولمبو سے ہمبن ٹوٹا پہنچنے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں تمام کھلاڑیوں کو بس سے اترتے ہوئے ہوٹل کی طرف جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کی گئی ویڈیو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں کپتان بابر اعظم اور امام الحق گود میں بچے اٹھا رکھے ہیں۔ اس موقع پر دیگر کھلاڑیوں کو بابر اور امام سے خوش گپیاں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Colombo ➟ Hambantota! 🚌

Pakistan men's cricket team have arrived in Hambantota for the two-day warm-up against SLC Board XI.

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 10, 2023

اس موقع پر سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد، بابر اور امام کی گود میں بچے اٹھائے دیکھ کر دلچسپ جملہ کہتے ہیں۔ سرفراز احمد دونوں کھلاڑیوں سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ ‘اگر ان دونوں نے صحیح وقت پر شادی کرلی ہوتی تو انکی گود میں انکے اپنے بچے ہوتے’۔

سابق کپتان سرفراز احمد کی یہ بات سن کر قریب موجود تمام کھلاڑی قہقہے لگانا شروع کردیتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ہمبن ٹوٹا میں موجود ہے جہاں کل سے پریکٹس کا آغاز ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز 16 جولائی سے ہوگا۔

not Imam and babar getting targeted for not being married😭 pic.twitter.com/nk2WfM9iXY

— mishal| abdul hannan stan❗❗ (@Mishalriiaz) July 10, 2023


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.