دل انسان کے سینے میں زندگی کی علامت ہے، میڈیکل میں دل کی دھڑکن سے ہی زندگی کی رفتار کا اندازہ لگایا جاتا ہے، جہاں دل بند ہوا وہاں زندگی کی گھڑی رک جاتی ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو دل کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ایسے ہی ایک شخص کی درد بھری کہانی ہم آپ کو بتائینگے جس کے سینے میں دل نہیں ہے۔
عراق سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ ربیع کا سینہ 9 سال سے دل سے خالی ہے اور وہ اپنا دل اپنے پہلو میں لٹکے بیگ میں لے کر ساتھ چلتے ہیں۔
ربیع دل کے مریض ہونے کی وجہ سے گزشتہ 9 سال سے مصنوعی دل کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور وہ اپنا دل اپنے پہلو میں لٹکے بیگ میں رکھ کر ساتھ چلتے ہیں۔
ربیع کا کہنا ہے کہ وہ نقلی دل کے ساتھ بھی معمول کی زندگی گزار رہا ہے اور کوئی خاص مشکل پیش نہیں آتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب میں بیگ میں مصنوعی دل رکھ کر باہر نکلتا ہوں تو لوگ حیرت سے دیکھتے ہیں اور بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میں مصنوعی دل رکھتا ہوں تو اس کی وجہ سے مجھے غصہ نہیں آتا ہوگا نہ ہی غم اور خوشی کا احساس ہوتا ہوگا۔
عراقی شہری کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کی سوچ کے برعکس میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں اور وہ عام انسان کی طرح زندگی گزار رہا ہوں اور میرے اندر وہ تمام جذبات موجود ہیں جو عام انسانوں کے ہوتے ہیں میں پیار بھی کرتا ہوں نفرت بھی اور غصے کا اظہار بھی کرتا ہوں۔