برطانیہ میں طیارے کا وزن زیادہ ہونے کے باعث 19 مسافروں کو طیارے سے اُتارنے کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
5 جولائی کو پیش آنے والے واقعے میں مسافروں سے کہا گیا کہ وہ رضاکارانہ طور پر طیارے سے اُترنے کا فیصلہ کرلیں، جس کے بعد طیارے نے 11:45 پر اُڑان بھری۔
فلائٹ کو 09:45 پر ٹیک آف کرنا تھا تاہم موسم کی خراب صورتحال اور وزن کی وجہ سے ٹیک آف میں 2 گھنٹے کی تاخیر ہوگئی۔لانز روٹ سے لیورپول کیلئے اُڑان بھرنے والے برطانوی ایئر لائن نے ٹیک آف کے لئے طیارے کا وزن زیادہ ہونے کے باعث 19 مسافروں کو طیارے سے اُتارا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پائلٹ کو جہاز میں موجود مسافروں کو صورتحال بتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پائلٹ نے صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے 20 مسافروں سے رضاکارانہ طور پر طیارے سے اُترنے کی درخواست کی۔
برطانوی ایئر لائن نے واقعے کی تصدیق کی کہ 19 مسافروں نے موسم کی خراب صورتحال کے باعث رضاکارانہ طور پر طیارے سے اترنے کا فیصلہ کیا تاہم ان مسافروں کو اگلی فلائٹ سے لانزروٹ سے لیورپول کے لئے روانہ کیا گیا۔