اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر، ڈالر سستا

image

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، یہ مثبت کاروباری رحجان اس وقت سامنے آیا جب وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں دو ارب ڈالرز ڈپازٹ کرنے کی خوشخبری سنائی۔

اعداد و شمار کے تحت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 658 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 44 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ کے مطابق امریکی ڈالر آج انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں مہنگا ہوا لیکن پھر سستا ہونے لگا، انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 30 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 57 پیسے کا ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.