بھارت میں پاکستان کے 2 ورلڈکپ میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں

image

رواں سال اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے 2 میچوں کی ٹکٹوں کی قیمتیں سامنے آگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے ایڈن گارڈنز میں میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں جاری کردی ہیں۔

شیدول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو کولکتہ میں ایڈن گارڈنز کے میدان پر 2 میچز کھیلنے ہیں۔

پاکستان کے انگلینڈ اور بنگلادیش کے خلاف میچزکے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 800 بھارتی روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 2200 بھارتی روپے ہوگی۔

یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز اکتوبر میں ہوگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائیگا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.