بھیکاری ایک مڈل کلاس انسان سے زیادہ کمائی کرلیتا ہے۔ ایسا ہی یہ بھیکاری ہے جو سوشل میڈیا پر ایک خاص اہمیت حاصل کر رہا ہے۔ سب کی نظر اس کی کمائی اور پیسے پر ہے کیونکہ یہ 3 کروڑ کے فلیٹ میں رہتا ہے ۔۔۔ جان کر حیرانی ہو رہی ہوگی کہ ایک بھیکاری اتنا امیر ہے اور پڑھے لکھے ہونے کے باوجود آپ اتنے سالوں میں ایک گھر بھی خود کا نہ بنا سکے۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے اس بھکاری کے پاس کروڑوں کی جائیداد بھی ہے۔ شہر ممبئی میں ایک بھکاری نے بھیک مانگ کر ایک کروڑ 40 لاکھ بھارتی روپے کا ایک فلیٹ خرید رکھا ہے جس کی پاکستانی قیمت 3 کروڑ کے برابر ہے جبکہ یہ آدمی 2 دکانوں کا بھی مالک ہے۔
اس کا نام بھرت جین ہے جس کی کل جائیداد کی قیمت 7 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ بھرت دکانوں سے آنے والے ماہانہ کرائیوں سے 30 ہزار بھارتی روپے کماتا ہے جب کہ بھیک مانگ کر روزانہ 2 سے ڈھائی ہزار بھارتی روپے کما لیتا ہے اور یوں اس کی ماہانہ آمدنی 60 سے 75 ہزار روپے بھارتی روپے ہے۔جین بچپن میں مالی حالات کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ گیا تھا اور بھیک مانگنے لگا، اس کے بچے پڑھے لکھے ہیں جبکہ خاندان کے دوسرے لوگ ریلورے سٹیشن کے اطراف دکانیں لگا کر بیٹھے ہیں۔