ایشز سیریز ۔۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم کی دلچسپ لڑائی، ویڈیو وائرل

image

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشز سیریز کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان جاری تناؤ کے بعد نیٹو سمٹ میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی بھی لڑائی ہوگئی۔

لیتھونیا میں نیٹو سمٹ کے دوران آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البنیز اور برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کے درمیان ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کو کارڈز دکھا کر ایشز سیریز میں اپنی کامیابیاں بتائیں۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے پہلے ایک کارڈ پیش کیا جس پر آسٹریلیا کی ایشز سیریز میں دو ایک کی برتری لکھا ہوا تھا، اس پر انگلش وزیراعظم بھی پیچھے نہ رہے اور رشی سوناک نے انگلینڈ کے مارک ووڈ اور کرس ووکس کی تیسرا ٹیسٹ جیتنے کے جشن منانے والی تصویر پیش کی۔

کینگرو وزیراعظم نے ہار نہیں مانی بلکہ انتھونی البنیز نے جانی بیئرسٹو کے متنازع آؤٹ کی تصویر رشی سوناک کو دکھادی۔اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البنیز نے گراؤنڈ پر کریز کا نشان لگانے کا انداز اپناتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے تھوڑا سا زیادہ متحرک ہوں، اس پر برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ معذرت میں اپنے ساتھ سینڈپیپر نہیں لایا۔

نیٹو سمٹ کے دوران ہونیوالی اس دلچسپ لڑائی کے بعد برطانوی وزیر اعظم نے آسٹریلیا کے 2018 کے بال ٹمپرنگ کیس کے حوالے سے بات کی جبکہ دونوں وزرائے اعظم نے جونی بیئرسٹو کے متنازع آؤٹ پر اپنی اپنی ٹیم کی حمایت کی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts