بیماری کی وجہ سے سب کچھ بیچ کرسڑک پر آ گیا ہوں، گلوکار اسد عباس

image

گردوں کے عارضہ میں مبتلا نامور گلوکار اسد عباس نے ایک بار پھر حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک ہیرو کی طرح زندگی گزار رہا تھا سب کچھ میرے پاس تھا لیکن بیماری کی وجہ سے علاج کیلئے سب کچھ بیچ کر سڑک پر آگیا ہوں۔

ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ 2006 میں پاکستان سنگیت آئیکون کے نام سے پاکستان کا پہلا رئیلیٹی شو ہوا تھا جس کاپہلاانعام ایک کروڑ روپے اور ایک مرسڈیز شامل تھی اوریہ شو میں نے جیتا تھا۔

اس کے علاوہ دنیا بھر میں شوز کیے وہاں بھی خوب پیسہ کمایا اور اللہ تعالیٰ نے مجھے زندگی کی تمام خوشیاں عطا ء کی تھیں۔

اسد عباس نے بتایا کہ گزشتہ سات سال سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہوں اور دونوں گردے مکمل طور ہر ناکارہ ہوچکے ہیں، ڈاکٹرز نے پہلے بھی گردوں کی پیوند کاری کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔

گردے فیل ہونے کی وجہ سے ہفتے میں تین سے چار دن ڈائیلاسز کروانے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت،سندھ حکومت اور مخیر حضرات سے علاج کیلئے مدد فراہم کرنے کی اپیل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.