جہاز میں بھی لڑائی جھگڑے ہونا ایک عام بات بن گئی ہے، ورنہ ماضی میں ایسی لڑائیاں کم از کم جہازوں میں تو نہیں ہوا کرتی تھیں۔ اب شاید اخلاقی معیار سے لوگ گرتے جا رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ نڈیا کے دارالحکومت دہلی میں پیش آیا جس میں
مہیش سنگھ پنڈت نامی مسافر نشست 26 ای کے بجائے 26 ایف پر بیٹھ گیا اور اکانومی کلاس کے عملے کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔ عملے نے پائلٹ کو اطلاع دی اور مسافر کو وارننگ دی۔
عملے کے سپروائزر ادیتیا کمار نے کہا کہ کھانے کے بعد دھوئیں کا الارم بجا اور جب انہوں نے باتھ روم کا دروازہ کھولا تو مسافر کے ہاتھ میں سگریٹ جلانے والا لائٹر دیکھا اور تمباکو کی بدبو بھی آنے لگی۔ جب میں نے دروازہ کھولا تو اس نے مجھے دھکا دیا اور جب میں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے مجھے مزید دھکیلا اور گالیاں دیں۔ پھر اس نے لیٹرین کا دروازہ توڑ دیا۔ میں نے پائلٹ کو بتایا تو ان کی ہدایت پر عملے نے اس پر قابو پایا۔
سپروائزرے ایف آئی آر کٹواتے ہوئے لکھوایا کہ مجھے مارا گیا اور دروازہ بھی توڑ دیا گیا ۔۔ باقی مسافروں کو باتھ روم جانے کے لیے مشکل ہوئی مگر وقت پر تمام تر انتظامات کرلیے گئے۔
وہیں امریکہ سے نیدرلینڈز جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی فلائٹ کی بزنس کلاس میں ایک مسافر نے اسلیے ہنگامہ مچا کر 3 گھنٹے فلائٹ تاخیر کروادی کہ کھانا یہ کس قسم کا ہے اور دوسرا کھانا دو، جبکہ وہ کھانا تمام مسافروں نے کھایا اور بالکل صحیح تھا۔