آپ نے فلموں میں ہیرو کو انگوٹھی ہاتھ میں لئے ہیروئین کے آگے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیشکش کرتے ہوئے تو دیکھا ہوگا۔ مگر ایسا ہی منظر کسی جہاز میں حقیقتاً سامنے آسکتا ہے اس بارے میں شاید ہی کسی کو توقع ہو۔
کسی خوبصورت کہانی جیسا یہ واقعہ پیش آیا لبنان میں جہاں پائلٹ نے جہاز اڑاتے ہوئے خاتون مسافر کو شادی کی پیشکش کرڈالی۔ ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پائلٹ جہاز کی اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد مسافر خاتون کو اسپیر پر مخاطب کرتے ہوئے ان سے کھڑے ہونے کی درخواست کرتا ہے اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کردیتا ہے جس کے جواب میں خاتون مسکرا دیتی ہیں۔
تھوڑی دیر میں پائلٹ خاتون کی جانب آ کر انھیں انگوٹھی پہنا دیتا ہے جس پر تمام مسافر خوش ہو کر دونوں کو ہمیشہ ساتھ رہنے کی دعائیں دیتے ہیں۔