جاپان میں دنیا کا سب سے گہرا زیر آب پوسٹ باکس موجود ہے، یہ پوسٹ باکس 10 میٹر کی گہرائی میں پانی کے اندر سب سے گہرا پوسٹ باکس ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھتا ہے۔
اس پوسٹ باکس کا قیام 1999 میں ملک کے قدیم کمانو کوڈو یاترا کے راستے اور واکایاما کی جزیرہ نما کے جنوبی حصے میں آس پاس کے علاقوں کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔
یہاں ہر سال تقریباً 1000 سے 1500 خط زیر آب پوسٹ باکس میں بھیجے جاتے ہیں۔ پوسٹ باکس کو سمندری پانی سے ہونے والے زنگ سے بچانے کے لیے ہر چھ ماہ بعد دو لوہے کے ڈبوں کو متبادل بنیادوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔
لوگ ڈائیو شاپ سے پانی سے بچنے والے پوسٹ کارڈ خرید تے ہیں اور سیاہی کے بجائے یہاں تیل پر مبنی پینٹ مارکر کا استعمال کرتے ہوئے ان پر پیغامات لکھتے ہیں۔ پوسٹ باکس میں جمع کردہ اشیاء پوسٹ کیے جانے کے ایک ہفتے کے اندر ان کے وصول کنندگان کو پہنچا دی جاتی ہیں۔