گلوبل وارمنگ کا شکار آسٹریا میں اس وقت درجہ حرارت 37 ڈگری گریڈ چل رہا ہے جو یورپ جیسے سرد خظے میں رہنے والوں کے لئے کافی شدید گرم محسوس ہورہا ہے۔ اسی بات کی نشاندہی کرتے ہوئے آسٹریا کے مشہور صحافی ارمین وولف نے ٹی وی پر خبریں پڑھنے کے بعد اپنے سر پر پانی ڈال لیا۔ ویڈیو دیکھیں
بین الاقوامی میڈیا پر شائع خبروں کے مطابق ارمین کے اس اقدام کا مقصد لوگوں کو یہ احساس دلانا تھا کہ یورپ میں موسم کتنا گرم ہورہا ہے اور اس سلسلے میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنا کتنا ضروری ہے۔
ارمین وولف نے اپنے عمل کے بارے میں خود بھی میڈیا سے بات کی ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ کام اپنے ڈائیریکٹر کی اجازت سے کیا ہے جبکہ ڈائیریکٹر نے صرف یہ کہا تھا کہ پانی گرنے سے سامنے رکھی چیزیں اور ڈیووائسز خراب نہ ہوں۔