“میں بوڑھا ہوں لیکن اس عمر میں شادی سنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کی۔ نکاح سے دین اسلام اور شوہر، بیوی، اصحاب اور عزیزوں کی حفاظت ہوتی ہے۔ شادی رب کی ایک نعمت ہے اور ضرور کرنی چاہیے“
یہ کہنا ہے ناصر بن دحیم کا جن کی عمر 90 برس ہے اور حال ہی میں انھوں نے پانچویں شادی کی ہے۔ ناصر کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ اس بزرگی میں پانچویں شادی کے سوال پر ناصر نے میڈیا کو کہا کہ “ شادی ایک جسمانی سکون اور لطف ہے۔ بڑھاپا شادی کو نہیں روکتا۔ میرے 4 بچے ہیں اور ایک بیٹے کا انتقال ہوچکا ہے۔ اب تو میرے بچوں کے بھی بچے ہیں۔ لیکن پھر بھی میں خود اب بھی اپنے مزید بچوں کا خواہش مند ہوں۔“
آج کل کے نوجوانوں کو ناصر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ “ازدواجی زندگی رب العالمین کے لیے ایمان اور عزت ہے۔ یہ انسان کے لیے باعث راحت اور اور اس کے لیے دنیا کی زندگی کا لطف ہے۔ انہوں نے کہا میں شادی سے انکار کرنے والے نوجوانوں کو مشورہ دوں گا کہ اپنے دین اور دنیا کے متاع کی حفاظت چاہتے ہو تو شادی کر لو۔ میں حال ہی میں ہنی مون منا کر آیا ہوں اور مزید شادیاں کرنا چاہتا ہوں“
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناصر بن دحیم بزرگی کی وجہ سے بغیر سہارے کے چلنے سے قاصر ہیں لیکن پھر بھی وہ مزید شادیوں کے خواہشمند ہیں۔ ناصر بن دحیم کے پوتے نے سوشل میڈیا پر اپنے دادا کو پانچویں شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “ میرے دادا کو یہ شادی مبارک ہو، یہ شادی ان کے لیے خوشحالی اور اولاد لائے‘‘