آئی سی سی کی نئی رینکنگ، بابر اعظم ٹیسٹ میں تیسرے نمبر پر آگئے

image
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بیٹر بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جمعرات کو جاری ہونے والی تازہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں تین درجے ترقی کے بعد چھٹے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ’ہیڈ کے اوپر آنے کے بعد بیٹنگ رینکنگ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے ساتھ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے تیسرے نمبر پر چھلانگ لگائی ہے جبکہ سٹیو سمتھ، مارنس لبھوشین اور جو رُوٹ بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔‘

انٹرنیشنل کرکٹ میں بابر اعظم اس وقت واحد کھلاڑی ہیں جو تینوں فارمیٹس کی پہلی تین رینکنگ پر موجود ہیں۔

وہ ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے، ون ڈے رینکنگ میں پہلے جبکہ ٹی20 رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

اگر ٹیسٹ رینکنگ پر نگاہ ڈالی جائے تو کین ولیمسن پہلے، ٹریوس ہیڈ دوسرے، بابر اعظم تیسرے، آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ چوتھے، آسٹریلیا ہی کے مارنس لبھوشین پانچویں، انگلش بیٹر جو رُوٹ چھٹے، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ساتویں، کیوی بیٹر ڈیرل مچل آٹھویں، سری لنکا کے دیمُتھ کرونارتنے نویں جبکہ انڈیا کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت 10 ویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

اسی طرح بولرز کی رینکنگ میں انڈین آف سپنر روی چندرن اشون پہلے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز دوسرے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو راباڈا تیسرے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چوتھے، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پانچویں، انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ چھٹے، انگلینڈ ہی کے اولے روبنسن ساتویں، آسٹریلیا کے نیتھن لائن آٹھویں، انڈیا کے جسپریت بمراہ نویں جبکہ انڈٰیا ہی کہ رویندرا جڈیجہ 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اگر ٹیسٹ فارمیٹ میں آل راؤںڈرز کی رینکنگ کو دیکھا جائے تو رویندرا جڈیجہ پہلے، روی چندرن اشون دوسرے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے، انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس چوتھے، انڈیا کے اکشر پٹیل پانچویں، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر چھٹے، انگلینڈ کے جو رُوٹ ساتویں، ویسٹ انڈیز کے کائل میئرز آٹھویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک نویں اور پیٹ کمنز 10 ویں نمبر پر ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.