ایران نے کرکٹ کے فروغ کیلئے پاکستان سے مدد مانگ لی

image

تہران: ایران نے اپنے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پاکستان سے تعاون کی اپیل کر دی۔

ایران میں کرکٹ کے چیئرمین حسین علی سلیمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے ملاقات کی اور پی سی بی کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی۔

چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کرکٹ ایران کے چیئرمین کا مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ملاقات کے دوران حسین علی سلیمان نے ایران میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لیے پاکستان سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے پاکستان ایران میں کرکٹ کی بہتری اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے مدد کرے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کرکٹ ایران کے چیئرمین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران میں کرکٹ کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی صلاحتیں بہتر کرنے میں معاونت کرے گا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.