انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

image

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان۔

تفصیلات کے مطابق آج دن کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 98 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی۔ جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی نئی قیمت 276 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں بھی 100 انڈیکس میں 101 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس 45 ہزار 368 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 98 پیسے کی کمی سامنے آئی تھی۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے پر بند ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.