حقیقی زندگی میں فلم سین ہوگیا ۔۔ گنجا شخص نقلی بال لگا کر شادی کرتے ہوئے پکڑا گیا، لڑکی والوں نے کیا حشر کیا؟ ویڈیو

image

اکثر حقیقی زندگی میں کچھ ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جسے دیکھ کر فلمی سین یاد آجاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک گنجا دلہا نقلی بال لگوا کر شادی کرنے پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارتی ریاست بہار کے ضلع گِیا میں ایک شخص سہرا سجائے شادی کے لیے دلہن کے گھر پہنچا تو وہاں اس کا شاندار استقبال ہوا۔ اسکے بعد شادی کی رسومات شروع ہوئیں، دورانِ رسومات دلہن کے گھر والوں کو شبہ ہوا کہ دلہا گنجا ہے۔

اسکے بعد کیا تھا، دلہے کی تو جیسے شامت آگئی، دلہن کےگھر والوں نے گنج پن کو وگ میں چھپانے اور اس سے متعلق نہ بتانے پر دلہا کی درگت بنا دی۔۔ آئیے پہلے یہ ویڈیو دیکھ لیں

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دلہا کو دلہن کے گھر والوں کے آگے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، دلہن کے گھر والوں نے اس کی ایک نہ سنی اور مارتے رہے۔

دلہن کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ، یہ شخص دھوکے باز ہے، اس نے نہ صرف اپنا گنج پن چھپایا بلکہ یہ بھی نہیں بتایا تھا کہ یہ اسکی دوسری شادی ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts