بچے کا ٹوٹا ہوا سر دوبارہ جوڑ دیا۔۔ ڈاکٹروں نے یہ حیرت انگیز کارنامہ کیسے انجام دیا؟

image

"حسن کے ایک کار حادثے میں سر ٹوٹ گیا تھا اس کی کھوپڑی اس کی ریڑھ کی ہڈی کے اوپری حصے سے الگ ہو گئی تھی جسے طبی اصطلاح میں باضابطہ طور پر bilateral atlanto occipital joint dislocationکے نام سے جانا جاتا ہے لیکن جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کی جان بچا لی گئی"

یہ کہنا ہے مقبوضہ بیت المقدس کے حداسہ میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں کا جنھوں نے یہ معجزانہ سرجری کی۔ امریکی ٹی وی فاکس نیوز کے مطابق ہسپتال نے اعلان کیا کہ سرجنوں نے معجزاتی سرجری کی اور ایک لڑکے کے سر کو دوبارہ جوڑنے میں کامیاب ہو گئے.

واضح رہے 12 سالہ فلسطینی، سلیمان موٹر سائیکل پر کہیں جارہے تھے کہ ایک کار نے انھیں ٹکر مار دی۔ فوری طور پرحداسہ میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں ٹراما یونٹ میں ان کے سر کا آپریشن کیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق حسن کا سر اس کی گردن کے نچلے حصے سے تقریباً مکمل طور پر الگ ہو چکا تھا ۔آپریشن ٹیم کی سربراہی کرنے والے آرتھوپیڈک ماہر ڈاکٹر اوہد ایناو نے کہا کہ سرجری میں کئی گھنٹے لگے۔ مریض کی جان بچنے کے چانسز 50 فیصد تھے

ڈاکٹرز کے مطابق ایک بالغ شخص کے مقابلے میں بچے کے سر کے بڑے سائز کا مطلب کہ وہ زیادہ حساس بالکل بھی عام سرجری نہیں ہے۔ یہ سب مسلسل محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts