پی ایس ایل8 کا اینتھم ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائد میں بنا

image

پی ایس ایل8 کا اینتھم ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائد  میں  بنا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کا انعقاد رواں برس فروری، مارچ میں ہوا تھا،ایونٹ کیلئے پی سی بی نے ’’سب ستارے ہمارے‘‘ کے عنوان سے اینتھم  تیار کرایا۔

ذرائع کے مطابق اس پر ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی، تقریباً اڑھائی کروڑ روپے تو فنکاروں کی فیس ہی تھی۔

پاکستان میں ایک عام فلم بھی 5 کروڑ روپے میں بن جاتی ہے، اس لحاظ سے صرف اینتھم پر اتنی خطیر رقم خرچ ہونے پر آڈٹ میں اعتراضات سامنے آ سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایونٹ کی افتتاحی تقریب پر تقریباً 25 کروڑ روپے لگے،بجٹ میں اس سے کم رقم رکھی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.