رونالڈو نے پھر اسلامی طرز اپنا کر مداحوں کے دل جیت لئے

image

پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اسلامی طرز اپنا کر اپنے مسلمان مداحوں کا دل جیت لیا۔

اسٹار فٹ بالر ان دنوں النصر کلب فٹ بال کلب کا حصہ ہیں،اب حال ہی میں النصر کلب نے اپنے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اسلامی طریقے سے سلام کرتے اور گرمجوشی سے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں پرتگالی اسٹار فٹ بالر کو پرتگال میں جاری کلب کے تربیتی کیمپ میں مداحوں کو السلام علیکم کہہ کر استقبال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

النصر کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ وہ یہاں ہے! السلام علیکم‘ دنیا کے سب سے بہترین فٹ بالر کی طرف سے، اپنے کلب کے تربیتی کیمپ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے۔

مسلم ثقافت کا طرز اپناتے ہوئے اسلامی طریقے سے سلام کرکے پرتگالی فٹ بالر نے اپنے مداحوں کے دل جیت لیے، ان کے اس انداز کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں النصر کی فتح کا جشن مسلمانوں کی طرح سجدہ ریز ہوکر منایا تھا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.