نایاب ٹماٹروں کی حفاظت کیلئے کوبرا سانپ تعینات ۔۔ دیکھئے سانپ کس طرح ٹماٹر کی حفاظت کررہا ہے؟ ویڈیو

image

بھارت میں ٹماٹروں کی بڑھتی قیمت اور قلت کے باعث قدر میں اضافہ ہونے کے بعد کوبرا سانپ نے ٹماٹروں کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھالی ہے۔

بھارت میں دو ماہ قبل ٹماٹر 20 روپے فی کلو میں دستیاب تھے لیکن اب 150 روپے تک پہنچ چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک خطرناک کنگ کوبرا سانپ ٹماٹروں کے قریب بیٹھا ہے جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سانپ قیمتی ٹماٹروں کی حفاظت کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں ٹماٹروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث شہری شدید پریشان ہیں جہاں ٹماٹروں کی قیمت پیٹرول کی قیمت سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

بھارت میں ٹماٹر کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران 288 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اترپردیش میں ایک شخص نے اس نایاب ٹماٹر کی حفاظت کے لیے باونسرز تعینات کیے تو پولیس نے نقص امن کے الزام کے تحت اس سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے اس وقت بھارت میں ٹماٹر کچھ لوگوں کیلئے قیمتی تحفہ بن گئے ہیں، خاتون کو سالگرہ کے موقع پر رشتے داروں کی جانب سے ٹماٹروں کے تحائف دیئے گئے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں خاتون کو رشتے داروں کی جانب سے سالگرہ کے موقع پر 4 کلو سے زیادہ ٹماٹروں کے تحائف دیئے گئے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts