پرتعیش شادی کی خوبصورت ویڈیو ۔۔ شہزادی شیخہ مہرہ نے مداحوں کو شادی میں کیسے شامل کرلیا؟

image

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادہ شیخہ مہرہ نے اپنی شادی کی خوبصوت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

نوبیاہتا شاہی جوڑا شادی کے بعد پہلی بار ساتھ گھومنے پھرنے نکلا ہے، اس موقع پر شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی شادی کے خوبصورت لمحات ویڈیو کی شکل میں شیئر کیے ہیں۔

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی شادی رواں سال اپریل میں شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی، شیخہ مہرہ نے اپنی شاہی، پرتعیش شادی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

شیخہ مہرہ کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کے روز سفید رنگ کی تھیم پر مکمل تیاری کی ۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے بہت پسند کیا ہے۔

اپریل میں شہزادی مہرہ نے شیخ مانع کو اپنا جیون ساتھی بنایا، شیخ مانع دبئی کی معروف کاروباری شخصیت شیخ محمد بن راشد بن المانع المکتوم کے بیٹے ہیں، جو کہ رئیل سٹیٹ اور متحد ہ عرب امارات میں ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف منصوبوں کے باعث اپنی پہچان رکھتے ہیں۔

شیخا مہرہ کی طرح شیخ مانع کو بھی اعلیٰ نسل کے گھوڑے پالنے کا شوق ہے اور دنیا کے کئی ممالک تک وسیع کاروبار کے مالک شیخ مانع کے پاس بھی دولت کی کوئی کمی نہیں ہے۔

شیخ مانع متحدہ عرب امارات کی فوج اور نیشنل سروس میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور بازوں سے کھیلنے کا بھی شوق رکھتے ہیں۔ شیخ مانع متحدہ عرب امارات میں رئیل اسٹیٹ اور ٹیکنالوجی کے کئی کامیاب منصوبوں میں بھی شامل ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts