پاکستان بمقابلہ سری لنکا، رضوان سمیت بڑے نام ٹیم کا حصہ نہیں

image

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی 2 روزہ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج گال میں کھیلا جارہا ہے۔ اس موقع پر سری لنکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کردیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سعود شکیل، سلمان علی آغا، نعمان علی شامل ہیں۔ فاسٹ باؤلرز میں شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح فاسٹ باؤلر حسن علی کو بھی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

Our team for the first Test match 👊 pic.twitter.com/CFeTtdb8TM

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 16, 2023

دوسری طرف سری لنکا کی ٹیم میں دیموت کارون رتنے ( کپتان)، نشان مادشوکا، کسال مینڈس، اینجیلو میتھیوز، دنیش چندی مل، دننجایا ڈی سلوا، سدیرا سماراوکرما (وکٹ کیپر)، رامیش مینڈس، پرابتھ جے سوریا، وشوا فرنینڈو شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کی طرف سے پہلے روز شائقین کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کردیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.