شاید آپ میں سے کچھ لوگوں نے 2000 میں ریلیز ہونے والی مشہور زمانہ انگریزی فلم کاسٹ اووے دیکھی ہو۔ جس میں ایک شخص کا جہاز تباہ ہوجاتا ہے اور وہ بیچ سمندر میں آ گرتا ہے اور کئی ماہ تک اسے سمندر اور جزیرے میں تنہا رہنا پڑتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ کہانی حقیقت کا روپ دھار چکی ہے۔ آسٹریلیا کے 51 سالہ ٹم شیڈاک جو اپنے پالتو کتے بیلا کے ساتھ میکسیکو سے فرانسیسی پولینیشیا جارہے تھے ان کی کشتی طوفان میں ساتھ چھوڑ گئی اور وہ بیچ سمندر میں تنہا رہ گئے۔
اپنے کتے کے ساتھ تنہا جزیرے پر تمام مشکلات ہو جھیلنے والے ٹم کے پاس آگ جلانے کے لئے یا کھانا تیار کرنے کے لئے بھی سامان نہیں تھا۔ ٹم اور ان کا کتا کچی مچھلی کھاتے تھے اور بارش کا پانی جمع کر کے اسے استعمال کرتے تھے۔
3 ماہ بعد ریسکیو ہونے والے ٹم سے جب میڈیا نے ان کی کہانی پوچھی تو ان کا کہنا تھا کہ “میں بہت سخت آزمائش سے گزرا ہوں مجھے صرف کھانا اور آرام کرنے دیا جائے“
البتہ حیرت انگیز طور پر ٹم اور بیلا کو کوئی بڑی بیماری نہیں ہوئی اور وہ دونوں صحت مند ہیں۔