“1996 کی بات یے میں اور شاہ رخ ایک شو کے سلسلے میں لندہ اوراس وقت مارکیٹ میں نیا لیپ ٹاپ آیا تو شاہ رخ وہ لیپ ٹاپ لینے کے لئے تڑپ اٹھے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ وہ مجھے بھی زور دے کر کہتے تھے کہ یہ بہت ضروری چیز ہے یہ تم بھی لو۔ شاہ رخ نے اتنا زور دیا تو میں نے کہا ٹھیک ہے جیسا اپنے لئے لے رہے ہو میرے لئے بھی لے لو۔ شاہ رخ نے وہ لیپ ٹاپ لے کر تحفتاً مجھے دے دیا“
یہ قصہ سنا رہے ہیں بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار عامر خان جنھوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کے دیے گئے قیمتی لیپ ٹاپ کے تحفے کے بارے میں بتایا۔ عامر کہتے ہیں کہ مجھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ لیپ ٹاپ کون سا اچھا ہوتا ہے اور سوفٹ وئیرز کے بھی صرف نام سن رکھے تھے ان کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھی۔
خیر شاہ رخ سے لیپ ٹاپ لینے کے بعد میں گھر لے گیا اور ایک جگہ رکھ دیا۔ اس بات کو 5 برس گزر گئے اور ایک بار میں نے نیا مینیجر رکھا تو اس نے سوال کیا کہ سر آپ کا یپ ٹاپ ایسے ہی رکھا ہے۔ کیا یہ میں لے لوں؟ میں نے کہا یاں لے لو۔ لیکن جب مینجر نے اسے چلانے کی کوشش کی تو وہ چلا ہی نہیں کیونکہ اس قیمتی لیپ ٹاپ میں زنگ لگ چکا تھا۔
عامر خان کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو ہمیشہ سے ہی جدید ٹیکنالوجی کی چیزوں سے لگاؤ رہا ہے اور وہ انھیں حاصل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔