پہلی بار وزیراعظم بنی تو پہنا تھا اور ۔۔ بینظیر بھٹو کا یہ آئیکونک جوڑا کس نے تیار کیا تھا ؟

image

پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا مومی مجسمہ لندن سے دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں شفٹ کرنے کے بعد نقاب کشائی کی گئی، اس خوبصورت مجسمہ میں محترمہ بینظیر بھٹو کو اسی خوبصورت سبز لباس میں دکھایا گیا جس میں انہوں نے پہلی بار وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھایا تھا۔

2 دسمبر 1988ء کو پہلی بار انہوں نے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں ڈھلے اس لباس زیب تن کیا، محترمہ بینظیر بھٹو کا یہ جوڑا سبز ریشمی شلوار اور قمیص پر مبنی تھا جبکہ اس کے اوپر اوڑھا گیا سفید دوپٹہ مَل مَل کا تھا۔

اتوار کے روز محترمہ بینظیر بھٹو کے مومی مجسمے کو لندن سے دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں شفٹ اور اس کی نقاب کشائی کی گئی ہے، دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں بینظیر بھٹو کا مجسمہ کسی پاکستانی شخصیت کا پہلا مجسمہ ہے۔

محترمہ کا یہ مجسمہ مادام تساؤ میوزیم لندن میں پہلی بار 1989ء میں تیار کیا گیا تھا، مومی مجسمے کو بھی یہی سبز اور سفید لباس زیب تن کروایا گیا ہے۔ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو نے بھی مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.