پاکستان کے سینئیر اور منجھے ہوئے سیاستدان شیخ رشید کی بھابھی ممتاز بیگم کا انتقال ہوگیا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی بھابھی اور سابق پارلیمانی سیکریڑی شیخ راشد شفیق کی والدہ، ممتاز بیگم قضائے الیٰ سے وفات پاگئی ہیں۔
ایکس پر شیخ رشید کے آفیشل اکاؤنٹ سے شئیر کی گئی تفصیلات کے مطابق مرحومہ کا جنازہ لال حویلی سے کل بروز جمعہ دوپہر 3 بجے اٹھایا جائے گا اور مرحومہ کی نماز جنازہ جدید قبرستان ڈھوک الیٰ بخش میں ادا کی جائے گی۔