شاہنواز دہانی نے کون سا گیت سنا دیا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

image

ہمارے کھلاڑی صرف کھیل کے میدانوں تک ہی محدود نہیں رہتے بلکہ انٹرٹینمنٹ کا بھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ اب مشہور باؤلر شاہنواز دہانی کو ہی دیکھ لیں جن کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ آپ بھی دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہنواز پورے اعتماد کے ساتھ بھارت کا مشہور زمانہ گیت “جب کوئی بات بگڑ جائے“ گا رہے ہیں جبکہ ان کے پیچھے بینڈ میوزک دے رہا ہے۔ شاہنواز نے ہاتھ میں موبائل بھی تھاما ہوا ہے۔ اگرچہ ان کے سر کچھ زیادہ پکے نہیں ہیں اس کے باوجود وہ خوشی خوشی سب کو گانا سناتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کے نیچے کئی صارفین نے شاہنواز کو گانے سے زیادہ کھیل پر توجہ دینے کا مشورہ دیا تو کسی نے انھیں چاہت علی خان کی ٹکر کا سریلا گلوکار بنا ڈالا جبکہ کچھ صارفین کے مطابق شاہنواز کافی معصوم ہیں اور یہ ان کا حق ہے کہ کیسے وہ اپنی خوشی ا اظہار کرتے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.