“سلمیٰ آغا سے شادی کا وقت بہت برا تھا۔ 3 سال میرے بچے مجھ سے دور رہے کیونکہ پہلی بیوی بچوں کو لے کر دوسرے ملک چلی گئی تھیں۔ سلمیٰ سے شادی جب تک رہی بچوں سے ملاقات نہیں ہوئی۔ میں پہلی بیوی سے علیحدگی نہیں چاہتا تھا۔ کاش ایسا نہ ہوتا“
یہ کہنا ہے معروف اداکار جاوید شیخ کا جنھوں نے سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں پہلی بار اپنی دوسری شادی اور بچوں پر ہونے والے اثرات کے متعلق بات کی۔ جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ بچوں کی بہترین تربیت میں ان کی سابقہ اہلیہ زینت منگی کا بہت ہاتھ ہے جنھوں نے بچوں کو کبھی ددھیال اور باپ سے دور نہیں ہونے دیا۔
جاوید شیخ نے بتایا کہ “بدقسمتی سے میں اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی نہیں چاہتا تھا جس کی وجہ سے میرے بچے شہزاد اور مومل کو نقصان اٹھانا پڑا لیکن الحمدللہ جس طرح انہوں نے ٹوٹے ہوئے خاندان کا حصہ ہوتے ہوئے بھی خود کو مضبوط رکھا۔ یہ حیرت انگیز ہے، اور یہ صرف ان کی ماں کی وجہ سے تھا۔ یہی نہیں، میرے بچے، سلیم کے بچے، بہروز اور دیگر بہن بھائیوں کے بچے ہماری جگہ پر اکٹھے ہوتے تھے اور یہ کریڈٹ صرف اور صرف میری سابقہ بیوی کو جاتا ہے۔ وہ ہمیشہ میرے بچوں کو میرے اور میرے گھر والوں کے پاس بھیجتی تھی لیکن میری طلاق میرا سب سے بڑا قصور ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، کاش ایسا نہ ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب اس وقت ہوا جب انہوں نے سلمیٰ آغا سے شادی کی اور سلمیٰ آغا کے ساتھ ان کی شادی صرف تین سال تک چل سکی“