مہنگائی کا جن قابو نہیں ہورہا ، کھانے پینے کی اشیاء پر بڑھتے دام عوام کی چیخیں نکال رہے ہیں۔ اب ٹماٹر کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 200 روپے کلو سے زائد ہو گئی جس کے باعث شہری پریشان ہوکر رہ گئے۔
اس حوالے سے شہریوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے اور شہر میں ایک پاؤ ٹماٹر 60 روپے میں مل رہا ہے۔
گزشتہ روز شہر میں ٹماٹر کی قیمت 140 روپے فی کلو تھی۔
خیال رہے ٹماٹر کے ساتھ چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ہول سیل میں چینی 143 روپے اور عام دکانوں پر 155 روپے فی کلو ہوگئی۔