بیٹے نے میٹرک کرکے کونسا انوکھا کام کردیا کہ ۔۔ باپ کے خوشی منانے کے انداز سے اسکول انتظامیہ بھی حیران رہ گئی

image

پاکستان میں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں تعلیم کے معاملے میں اکثر آگے رہتی ہیں، پڑھائی سے بھاگنے والے لڑکوں کی تعلیم میں عدم دلچسپی اور نالائقی کی وجہ سے اکثر والدین ایسے بچوں کی کامیابی کیلئے دعا گو رہتے ہیں اور اگر ایسے بچے کامیاب ہوجائیں تو والدین کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہتا۔

ایسا ہی کچھ پنجاب میں بھی ہواجہاں شہر گوجرانوالہ میں بیٹے نے میٹرک کا امتحان پاس کیا تو باپ بینڈ باجے کے ساتھ اسکول پہنچ گیا۔

گوجرانوالہ سول لائن کے رہائشی شہروز نے 603 نمبر لے کر میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا، طالب علم کے والد عثمان نے اپنے بیٹے کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا اور پاس ہونے کی خوشی میں نوٹ بھی نچھاور کیے۔

والد کی خوشی دیکھ کر اسکول انتظامیہ اور شہری حیران رہ گئے کیونکہ میٹرک تک تعلیم حاصل کرنا عام سی بات سمجھی جاتی ہے تاہم گاؤں دیہاتوں میں ہی نہیں بلکہ شہروں میں بھی اکثر لڑکے تعلیم سے جی چراتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گاؤں دیہاتوں میں تعلیم کا رجحان کم ہونے کی وجہ سے ممکن ہے کہ شہروز نامی نوجوان میٹرک پاس کرنے والا پہلا نوجوان ہوگا جو اس کے والد بینڈ باجے کے ساتھ خوشی منارہے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.