پاکستان کے نامور اداکار بہروز سبزواری نے عمر شریف کے ساتھ تھیٹر کے دوران دھوتی گرنے کا واقعہ بتاتے ہوئے ماضی کے کئی دلچسپ راز کھول دیئے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں عمر شریف کے ساتھ تھیٹر پر کام کررہا تھا، میں نے اس ڈرامے میں بدمعاش کا کردار ادا کیا ،لوگ بڑی تعداد میں شو دیکھنے آئے تھے، اسٹیج پر موجود عمر شریف نے مجھے تھپڑ رسید کردیا۔
بہروز سبزواری نے بتایا کہ عمر شریف نے تھپڑ مارا تو میری دھوتی گرگئی، میں نے دھوتی اٹھائی اور اسٹیج سے بھاگ گیا، جس کے بعد لوگوں نے ہنسنا شروع کردیا۔
بہروز سبزواری نے بتایا کہ لندن میں سلمان خان کے بھائی سہیل خان اور ان کی والدہ سے اتفاقاً ملاقات ہوئی ، سہیل کان مجھ سے گرم جوشی سے ملے اور ان کی والدہ سے ملاقات کی، انہوں نے مجھے دیکھ فوراً پہچان لیا اور بہت خوش ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی کامیڈین جونی لیور سے بھی گہری دوستی ہے، بھارت میں فلم کی شوٹنگ کے دوران جونی لیور سے ملاقات ہوئی۔جونی لیور نے مجھے قباچہ بھائی کہا اور پھر ہمارے ساتھ کافی وقت گزارا وہیں سے ہماری دوستی ہوئی۔
بہروز سبزواری نے بتایا کہ بھارت سے ایک فلم کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے منع کردیا اس کے بعد دوبارہ کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔